190ملین پاؤنڈکیس،عمران،بشریٰ کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10نومبر کو سماعت، وکیل کو دلائل کا آخری موقع 26نومبر احتجاج مقدمہ کی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ10 نومبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو دلائل کا آغاز کرنے کا آخری موقع دے رکھا ہے ، قبل ازیں سلمان صفدر کی جانب سے اپیلوں پر دلائل دینے یا نہ دینے کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کیلئے جیل ملاقات نہ کرانے کا اعتراض اٹھایاجاتا رہا لیکن اب سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ اعتراض بھی باقی نہیں رہا۔ ادھر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزموں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی طلبی کے باوجود بھی ملز م پیش نہ ہونے کے باعث 342 کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے اور کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments