گمراہ کن پراپیگنڈے کیخلاف قومی حکمت عملی ناگزیر ، طاہر اشرفی
فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے بیانیوں کیخلاف قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا ہر بچی کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ، کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو انتہاپسندی اور سوشل میڈیا کے گمراہ کن پراپیگنڈے سے محفوظ رکھنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ قومی یوتھ پروگرام ڈویلپمنٹ کانفرنس 2026سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر بچی کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نوجوانوں کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن بیانیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ علما و مشائخ دہشت گردی، خودکش حملوں، فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا افواجِ پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کانفرنس میں ملک بھر کے سکاؤٹس نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments