چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی آبائی گاؤں میلو ورکاں آمد، والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈو گر کی آبائی گاؤں میلو ورکاں آمد، والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی ۔
بتایاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر آبائی گاؤں میلو ورکاں پہنچے جہاں انتظامی و پولیس افسر وں نے استقبال کیا، چیف جسٹس نے والدین کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔بعدازاں وہ آبائی ڈیرے پر پہنچے جہاں انہوں نے عزیز و اقارب اور مقامی افراد سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت انتظامات تھے ، اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال ، ایس پی صدر اور ڈی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments