انسداد بدعنوانی پر عالمی ورکنگ گروپ کیلئے مضامین طلب
آڈیٹر جنرل کی متعلقہ افسران کو فالو اپ آڈٹ کے اثرات پر تحقیقی مقالے ،تجاویز بھجوانے کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے انسداد سے متعلق عالمی ورکنگ گروپ کے مسودے کے لیے متعلقہ افسران سے تحقیقی مضامین اور تجاویز طلب کر لی ہیں۔آڈیٹر جنرل کے دفتر نے تمام متعلقہ ونگز اور ماتحت دفاتر کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فالو اپ آڈٹ کے اثرات سے متعلق اپنے تحقیقی مقالات اور تجاویز فراہم کریں۔اس مسودے کا بنیادی موضوع فالو اپ آڈٹ کے ذریعے احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے میں اس کے کردار کا جائزہ لینا ہے ۔یہ دعوت انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے انسداد سے متعلق ورکنگ گروپ کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔ آڈیٹر جنرل کے دفتر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عالمی کاوش میں حصہ لیں اور اپنی تحریریں مقررہ ای میل ایڈریس پر بھجوائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments