باغ میں کلیئرنس آپریشن کوٹھیاں میں جاری دھرنا ختم

باغ میں کلیئرنس آپریشن  کوٹھیاں میں جاری دھرنا ختم

مظفر آباد(دنیا نیوز) آزادجموں و کشمیر کے ضلع باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے کوٹھیاں کے مقام پر جاری دھرنا ختم کرا دیا۔

 جس کے بعد اہم شاہراہیں کھول دی گئیں۔کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں ضلع باغ کے تمام مواصلاتی راستے بھی کلیئر کر دئیے گئے اور آمدورفت معمول پر آگئی، دھرنا ختم ہونے سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی، جبکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگیا ۔قانون اور ریاست کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیر متزلزل عزم کلیدی رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...