پتوکی :چاولوں میں چھپکلی گرنے سے ایک خاندان کے 7افراد کی حالت غیر

پتوکی :چاولوں میں چھپکلی  گرنے سے ایک خاندان  کے 7افراد کی حالت غیر

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواحی علاقہ حبیب آباد میں چاولوں میں چھپکلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ گھر میں چاول پکاتے مبینہ طور پر چھپکلی کھانے کے برتن میں گری، جس کا انکشاف کھانا کھاتے وقت ہوا، جس کے فوری بعدفیملی کے 7 افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام متاثرہ افراد ہوش میں تھے اور انہیں مزید طبی معائنے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...