93سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا، 93 سینئر سول ججوں کی فہرست کلیرنس کیلئے سکیورٹی اداروں کو بھجوا دی گئی۔۔۔
جس کے بعد ججوں کو ترقی دی جائیگی، فہرست میں سینئر سول جج شیخوپورہ عبد الکریم ،محمد کاشف عثمان شبیر، ملک عظمت اللہ اعوان ، محمد جواد عالم قریشی، محمد امین شہزاد ،محمد مظہر، نذر عباس گوندل، شاہد نواز کھچی ،فیض احمد رانجھا، محمد سلیم شیخ، شہزاد احسان بٹ ، محمد نوازش خان چودھری، محمد عنایت گوندل ،عبد الستار بوسال، برکت علی، شبیر حسین ،جاوید اقبال، عامر منظور، محمد شہباز، حسنین عباس کاظمی اور احسن یعقوب ثاقب کے نام شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments