ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
یہ تہوار پاکستان میں محبت، مذہبی رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں، وزارت پارلیمانی امور سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور یہاں تمام شہریوں کو اپنے مذہبی عقائد اور تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام، متحد اور پرامن پاکستان کی بنیاد ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments