پنجاب کالج لاہور نے ’’اوور آل جنرل ٹرافی 2026‘‘ جیت لی
اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب کے تحت 13 کھیلوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ '14 ویں انٹر سکول اینڈ انٹر کالج گیمز 2026' (کالج مین کیٹیگری) میں، پنجاب کالج لاہور نے 'اوور آل جنرل ٹرافی' جیت لی۔ پنجاب کالج لاہور نے فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، کبڈی، رسہ کشی، کشتی، ویٹ لفٹنگ، تائیکوانڈو، کراٹے ، سائیکلنگ، سکواش اور ایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیراکی اور بیڈمنٹن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments