شاہ محمود قریشی طبی معائنے ٹیسٹوں کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل
لاہور(سیاسی نمائندہ،کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹوں کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی چہل قدمی کرتے ہوئے چکر آنے سے گر پڑے تھے ، جس سے ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بھجوائے تھے ، اب انہیں مزید طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹوں کیلئے پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments