یوتھ لون سکیم، قرض کی حد ڈھائی کروڑ کردی گئی:رانا مشہود

یوتھ لون سکیم، قرض کی حد ڈھائی کروڑ کردی گئی:رانا مشہود

رواں مالی سال میں 292 ارب 50 کروڑ کے قرضوں کا ہدف ہے ، پریس کانفرنس

 اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ قرض کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دی گئی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی سے منظور اور وفاقی کابینہ سے توثیق شدہ اس فیصلے سے کامیاب نوجوان حقیقی ایس ایم ایز بن سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیئر-4 کے تحت 75 لاکھ روپے سے زائد اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک کے قرضے 8 فیصد مارک اپ پر 8 سال تک کی مدت کے لئے دیئے جائیں گے ، ٹیئر-4 ایگرو پروسیسنگ، کولڈ چین، جدید زرعی مشینری، شمسی توانائی، مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ ٹیئر-4 آج کے چھوٹے کاروبار کو کل کے سینکڑوں نوکریاں دینے والے ادارے میں بدل دے گا۔ 21 سے 45 سال کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں،آئی ٹی اور ای کامرس کے لئے عمر 18 سال ہے ، ٹیئر-3 اور ٹیئر-4 قرضوں پر بینکوں کا مارجن KIBOR + 3 فیصد سے کم کر کے KIBOR + 2.4 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ قرض لینے والوں کے لئے 7 اور 8 فیصد کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مالی سال 27 ۔2026کے لئے 292.5 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت تقریباً 2 لاکھ 66 ہزار 700 نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے تقریباً 8 لاکھ 35 ہزار نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...