غیر ملکی شہریت،سفر:27ہزار افسران کی معلومات تاحال جمع نہ ہوسکیں

غیر ملکی شہریت،سفر:27ہزار افسران کی معلومات تاحال جمع نہ ہوسکیں

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی یاد دہانی بھی بے اثر، وزارتوں اور محکموں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)گریڈ 17سے 22 تک کے وفاقی افسران کی غیر ملکی شہریت، بیرون ملک سفروں اور غیر ملکی شہریوں سے شادی سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی، 20روز گزرنے کے باوجود کسی وزارت، ڈویژن یا محکمے نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 21اکتوبر کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کیا تھاجس میں سول سرونٹس (ڈسکلوزر اینڈ پروہیبیشن آف فارن اینڈ ڈوئل نیشنلٹی) رولز 2026کے تحت افسران سے اپنی اور اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت، بیرون ملک سفروں اور غیر ملکی شہریو ں سے شادی کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں اور محکموں میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو یاد دہانی کا مراسلہ بھی ارسال کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ معلومات فراہم نہ کرنے یا غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت مس کنڈکٹ پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...