عمران سے ملاقات کے کچھ مقاصد تھے

عمران سے ملاقات کے کچھ مقاصد تھے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین میں ریفرنڈم کے ذریعے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ،ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے نظام میں جب ووٹ کی حرمت نہیں تو ریفرنڈم کی حرمت کیسے پیدا ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کا موقف اس اسمبلی سے متعلق واضح ہے اس لیے ہم نے 26 اور 27ویں ترمیم نہیں مانی،مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ گورننس کے لیے چھوٹے صوبے اور یونٹس ہوں، لیکن اس کا طریقہ یہ نہیں کہ جبر کے ماحول میں جہاں ووٹ کی عزت نہیں اور اتنا بڑا فیصلہ کرلیں، یہ کام تب ہو سکتا ہے جب ووٹ صحیح طریقے سے گنے جائیں اور نظام میں شفافیت ہو، سلمان اکرم نے کہا کہ بانی کے ساتھ ملاقات کے کچھ مقاصد تھے ، ملاقات میں سیاسی بات کرنے کا موقع بھی دیا گیا، آئندہ مزید منظور نظر لوگوں کو بھی ملاقات کیلئے بھیجا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...