چھوٹے صوبوں ، مقامی حکومتوں کا قیام ضرورت :محمد علی درانی

 چھوٹے صوبوں ، مقامی حکومتوں  کا قیام ضرورت :محمد علی درانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو حقیقی اقتدار منتقل کرنے کیلئے چھوٹے صوبوں اور بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 بہاولپور، جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبہ نہ بنانا ایک بڑی سیاسی غلطی ہے ۔اوکاڑہ میں سیمینار سے خطاب کرتے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، چھوٹے صوبوں میں بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل دہلیز پر حل اور ملکی ترقی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے ،بہاولپور صوبے کے قیام کا مطالبہ سب سے پہلے میں نے کیا تھا ، 9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کے قیام کی متفقہ قراردادبھی منظور ہوئی مگر بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔محمد علی درانی نے کہا کہ کہ ہر الیکشن میں صوبے بنانے کے وعدوں پر عوام سے ووٹ لیے جاتے ہیں، مگر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے ، ملکی وسائل عوام کی بجائے حکمرانوں پر خرچ ہو رہے ہیں اور دو خاندان چھوٹے صوبوں کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں ،پارلیمنٹ کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام کی آواز مؤثر ثابت ہو سکتی ہے ، نوجوان چھوٹے صوبے ، بااختیار مقامی حکومتیں اور حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...