گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ ، آرڈیننس صدر کو بھجوا دیا گیا
وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی طرف سے جلد آرڈیننس جاری کیا جائے گا،مجوزہ اقدام کے پیش نظر قومی اسمبلی اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا:ذرائع
اسلام آباد (دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے ایک نیا آرڈیننس جاری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایمرجنسی کی صورتحال میں گورنر کو حاصل اختیارات سے متعلق مجوزہ آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے ۔امکان ہے وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت جلد اس آرڈیننس کا اجرا کردینگے ،مجوزہ قانونی اقدام کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران گورنر کو پہلے سے زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے ، اس کے علاوہ پختونخوا کے 12 خصوصی اضلاع کے حوالے سے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کے انتظامی اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا،مجوزہ آرڈیننس کے اجرا کے ایشوکے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے کیونکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کئے جانے کے بعد آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments