رواداری ،احترام مستحکم معاشرے کی بنیاد
اسلام آباد( آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برداشت، رواداری اور باہمی احترام مہذب معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں۔۔۔
جو پائیدار امن، قومی یکجہتی اور سماجی استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔ اختلافات کو تحمل، مکالمے اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنا ہی ایک باشعور اور ترقی پسند معاشرے کی پہچان ہے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مذہبی، ثقافتی، لسانی اور تہذیبی تنوع کا حامل ملک ہے ، جہاں آئین کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی و سماجی آزادی حاصل ہے ۔ ایک دوسرے کے عقائد، نظریات اور ثقافتی روایات کا احترام قومی ہم آہنگی اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments