نئے انتظامی یونٹس ، مارچ تک قیام ممکن

نئے انتظامی یونٹس ، مارچ تک قیام ممکن

کراچی(این این آئی )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی اور پاکستان کی حقیقی بقا اور ترقی نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں مضمر ہے ، جبکہ عوامی بیداری اس تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

 نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا فارمولا آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آئندہ سال مارچ تک ان کے وجود میں آنے کے امکانات ہیں ،تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے کراچی سمیت لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ، سکھر اور حیدرآباد کے عوام کو یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں،عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے اور منتخب نمائندے عوام کو جواب دہ ہوں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...