لاہور کا فضائی آلودگی میں پہلانمبر ،اے کیوآئی 269ریکارڈ
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی
لاہور(نیوز ایجنسیاں ) لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 269 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 269 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھارت کا شہر کولکتہ 253 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 190 انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سمت شمال مغربی ہے ، دوپہر کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کی توقع ہے ، جس سے فضائی آلودگی میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکی صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 12، لاہور میں 19، کراچی میں 24، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 4، گلگت میں 6، مری میں 7 اور مظفرآباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سری نگر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments