نئے انتظامی یونٹس ترقی کی ضمانت

نئے انتظامی یونٹس ترقی کی ضمانت

کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لیاقت آباد نمبر 9 دارالسلام مسجد کے عقب میں یوسی 38 کے زیراہتمام ایک عظیم الشان عوامی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، رکنِ قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، اراکینِ سندھ اسمبلی افتخار عالم، جمال احمد اور مرکزی رہنما کامران فاروقی سمیت کارکنان اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہوسکتے ہیں۔ اب سندھ اور کراچی کے شہریوں کو کالے انگریزوں، وڈیروں اور جاگیرداروں کے تسلط سے نجات دلانی ہوگی،سندھ میں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ کرپٹ ترین حکمرانی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...