ڈیڈ لاک برقرار، حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ریفارمز کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

ڈیڈ لاک برقرار، حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ریفارمز کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

حکومتی چیف وہپ اور اپوزیشن چیف وہپ میں تیسری ملاقات ،کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال ،اتفاق نہ ہوسکا ازخود نام دینے کی پوزیشن میں نہیں :عامر ڈوگر ، پی ٹی آئی واضح کرے شامل ہونا ہے یا نہیں::طارق فضل

اسلام آباد (دنیا نیوز)انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک برقرار ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا۔حکومتی چیف وہپ طارق فضل چودھری اور اپوزیشن چیف وہپ عامرڈوگر کے درمیان تیسری ملاقات ہوئی اور اس دوران انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا، انتخابی اصلاحات کمیٹی امور پر اتفاق نہ ہوسکا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، قیادت کی منظوری کے بغیر پارلیمانی کمیٹی کیلئے ازخود نام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کا کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ پہلے ہی مسترد کر چکی، وہ واضح کرے کمیٹی میں شامل ہونا ہے یا نہیں، ان کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے، لگتا ہے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سنجیدہ نہیں، پی ٹی آئی کے رو یئے کی وجہ سے کمیٹی کی تشکیل غیر معینہ مدت تک موخر نہیں کر سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...