اسحاق ڈار کا کویتی و ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
حالیہ علاقائی پیش رفت،خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں پر تبادلہ خیال خطے میں دیر پا امن کے قیام کیلئے سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ :ڈار
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے میں امن اور سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور ان کے خطے کی امن و سلامتی پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔ایک علیحدہ بیان میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور خطے میں امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments