کچھی ،نامعلوم افراد نے پل اور موبائل ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑادیا

کچھی ،نامعلوم افراد نے پل اور  موبائل ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑادیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پل اور موبائل فون ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر کی حدود یونین کونسل رئیسانی کی لنک سڑک کے پل کو گزشتہ شب مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے سڑک پر آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ مسلح افراد نے قریب واقع گاؤں میں نصب نجی موبائل کمپنی کے فون ٹاور کو بھی دھماکا خیز موا د سے اڑادیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...