ڈی جی پاکستان پوسٹ کا تقرر ، 3 نام وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت مواصلات نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس کی تقرری کے لیے تین افسران کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو منظوری کے لیے بھجوا دی۔
امیدواروں میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ارم طارق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فنانشل سروسز شاہد جاوید ملک اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن رضوان ہاشمی شامل ہیں۔وزیراعظم ان تین افسران میں سے ایک کی بطور ڈی جی پاکستان پوسٹ تقرری کی منظوری دیں گے۔ حتمی منظوری کے بعد وزارت مواصلات تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔دوسری جانب وزارت مواصلات نے ارم طارق کو یکم دسمبر 2026 سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پاکستان پوسٹ آفس کا چارج دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔ وہ موجودہ ڈی جی مقصود احمد کی 30 نومبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ارم طارق پوسٹل گروپ کی گریڈ 21 کی افسر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments