فضل الرحمن نظر بند نہ گرفتار سی سی پی او، لاہورہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سی سی پی او لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
سی سی پی او لاہور کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے فضل الرحمن نظر بند نہیں کیا نہ گرفتار کیا، نہ وہ مطلوب ہیں، فضل الرحمن کو ہاؤس ریسٹ بھی نہیں کیا گیا، ان کی لوکیشن ملتان روڈ کی آرہی ہے ، سی سی پی او لاہور نے لوکیشن کی ویڈیو عدالت کو دکھا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments