وراثتی جائیداد کی بطور ہبہ منتقلی پر ٹرانسفر ٹیکس لاگو نہ ہو گا
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات نے ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وراثتی جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس لاگو نہ ہو گا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا،والد اور والدہ کو جائیداد ہبہ کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ، بیٹے اور بیٹی کو جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ،دادا، دادی، نانا اور نانی کو جائیداد ہبہ کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ،بھائی اور بہن کو جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر بھی ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ، ایک ہی شوہر کی بیویوں یا بیواؤں کے درمیان جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر بھی ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ کر دیا گیا ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی رولز 2016 میں ترمیم کر دی گئی۔ جائیداد کی منتقلی سے متعلق رول 9 کی شق سی تبدیل کردی گئی، گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی دفعہ 189 کے تحت ترمیم کی منظوری دے دی۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے ترمیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جائیداد کی منتقلی سے متعلق نئے قواعد کا فوری نفاذ کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے 25 نومبر 2026 کو سرکاری گزٹ میں ترمیم شائع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments