صوبے آئین کے مطابق بننے چاہئیں
کراچی(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ صوبے آئین و قانون کے مطابق بننے چاہئیں، زور زبردستی صوبے بنانا غلط ہوگا، آئین سے ہٹ کر کوئی بھی کام ہوگا تو اے این پی اسے سپورٹ نہیں کرے گی۔
مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق چہ مگوئیوں پر پریس کانفرنس بلائی ہے ۔شاہی سید نے سندھ کی تمام قوم پرست جماعتوں اور ایم کیو ایم پاکستان سے اپیل کی کہ صوبے کے معاملے پر ریلیوں کے بجائے سیمینار اور بات چیت کے ذریعے عوام کو آگہی دیں، کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ بدمزگی ہو جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments