امریکا ایران تنازع میں ثالث کے طور پر کلیدی سیاسی کردار ادا کیا: رضوان سعید شیخ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا ایران تنازع میں قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر کلیدی سیاسی کردار ادا کیا۔
امریکا میں یومِ شکر گزاری کے موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن و خوشحالی، تنازعات کے حل کیلئے تعمیری خدمات پیش کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے جو لائق تحسین و تشکر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments