پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی پیشرفت، پاکستانی خلا باز کے مشن پر قوم کا اظہارِ فخر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عوام نے اس تاریخی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خلا باز کے خلائی سفر نے پوری قوم کا وقار بلند کردیا اور سبز ہلالی پرچم کی عزت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی مشن ملک کیلئے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہے۔

سپارکو اور چین کے باہمی تعاون سے پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی ہے، عوام نے اس خلائی سفر کو پاک چین مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...