روسی بحری جہازوں پر حملے کا مقصد جنگ کو لیبیا تک پھیلانا نہیں: یوکرین

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندرے سی بیگا نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب دو روسی بحری جہازوں پر حملے کا مقصد روس کے ساتھ جنگ کو لیبیا تک پھیلانا ہرگز نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ نے اپنے لیبیائی ہم منصب الطاہر الباعور سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے واضح کیا کہ یوکرین کی کوئی بھی کارروائی لیبیا یا اس کے عوام کے خلاف نہیں تھی بلکہ صرف ان روسی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو براہ راست روس کی جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے لیبیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

پیر کے روز یوکرین نے بن غازی کے ساحل کے قریب دو روسی جہازوں پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں سے ایک روسی جنگی جہاز ڈوب گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...