بائنانس کے چوری کئے گئے 6 ارب 30 کروڑ لاکھ ڈالر کیش کرانے کیلئے آن لائن سروسز کا استعمال تیز
نیویارک: (دنیا نیوز) گزشتہ ماہ کرپٹو ایکسچینج بائنانس سے تاریخ کی سب سے بڑی واردات میں چوری کیے گئے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثوں کو کیش کرانے کے لیے شمالی کوریا سے منسلک منی لانڈررز نے غیر معروف آن لائن سروسز کا استعمال تیز کر دیا ہے۔
بلاک چین محققین کے مطابق ہیکرز اپنی شناخت اور فنڈز کا سراغ چھپانے کے لئے تھور چین نامی آن لائن ایکسچینج اور کوائن جوائن سروسز کا سہارا لے رہے ہیں۔
تحقیقاتی اداروں کا اندازہ ہے کہ چوری شدہ کرپٹو میں سے 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم تھور چین جبکہ 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کوائن جوائن سروسز کے ذریعے منتقل کی جا چکی ہے۔
29 اکتوبر کو ہونے والی اس واردات کا الزام امریکی حکام نے شمالی کوریا کے ہیکرز پر عائد کیا تھا جس کی پیانگ یانگ تردید کرتا ہے۔
چوری شدہ رقم میں سے 2 ارب 85 کروڑ ڈالر کے ٹوکن منجمد کر دیے گئے تھے تاہم باقی خطیر رقم تاحال گردش میں ہے جو شمالی کوریا کی مجموعی ملکی پیداوار کے چھٹے حصے کے برابر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے وارننگ کے باوجود ان سروسز کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی جا رہی ہیں، ہیکرز کو یہ تمام رقم مکمل طور پر کیش کرانے میں مہینوں یا سالوں کا وقت لگ سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments