کراچی میں عمارت گرنے کا معاملہ: ملبے سے مزید ایک اور لاش نکال لی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے مزید ایک اور لاش نکالی گئی

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق نکالی جانے والی لاش کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی، عمارت گرنے کے واقعے میں پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ریسکیو ترجمان نے مزید بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے، جلد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...