مفتی اویس کا مزید جسمانی ریمانڈ ،جج نے دلچسپ واقعہ بھی سنایا
ایک ملزم بھاگا اور ماراگیا،عدالت نے بری کرناتھا،وکیل صاحب سمجھ گئے ؟ریمارکس
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جمعیت علمائے اسلام ف اسلام آباد کے صدر مفتی اویس کومزید7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ تفتیشی افسر نے کہا یہ کیس کل مجھے مارک ہوا پہلے اور تفتیشی تھا، وکیل صفائی کامران مرتضیٰ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا سر یہ تو ریمانڈ کا کوئی گراؤنڈ نہیں۔ جج نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ میرے والد جج تھے ،ان کی عدالت میں ایک بندے کا فیصلہ تھا لیکن ملزم بھاگ گیا اور روڈ پر گیا تو ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، میرے والد نے سیٹنو سے کہا آرڈر بیکار ہوگیا، عدالت نے ملزم کو بری کیا لیکن وہ فیصلے سے پہلے بھاگا اور مارا گیا، اللہ کے فیصلوں میں حکمت ہوتی ہے کامران صاحب، میں نے جو کہا آپ سمجھ گئے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں 7روزہ جسمانی ریمانڈ کاحکم سنا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments