گوادر میں کسٹمز کی کارروائی، 40 ہزار لٹرسمگل شدہ ڈیزل برآمد
کھلے سمندر میں 72گھنٹے طویل کارروائی، ال بہارِ عنبر نامی لانچ تحویل میں لے لی سمندری راستوں سے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کسٹمز
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹ گوادر کی سمندر میں کارروائی، 72 گھنٹے طویل تعاقب کے بعد سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 40 ہزار لٹر سمگل شدہ ہائی سپیڈ ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے ، ال بہارِ عنبر نامی لانچ کو کامیاب کارروائی کے دوران تحویل میں لے لیا گیا۔ پاکستان کسٹمز کا کہنا تھا کہ لانچ کو سمندری راستوں کے ذریعے سمگل شدہ ایندھن منتقل کرنے کی کوشش کے دوران روکا گیا، ضبط شدہ لانچ اور اسمگل شدہ ڈیزل سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق گوادر اور گڈانی میرین انفورسمنٹ یونٹس کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، قومی معاشی مفادات کے تحفظ اور سمندری راستوں سے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کسٹمز پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments