وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل رہے گی،کازلسٹس منسوخ

وفاقی آئینی عدالت میں  آج عدالتی کارروائی معطل  رہے گی،کازلسٹس منسوخ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ریڈ زون کی بندش اور وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آج 27 نومبربروز جمعہ عدالتی کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق آج کی تمام کاز لسٹس منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور عملہ آج گھر سے کام کریں گے تاہم انہیں سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...