پاؤنڈز کیس :عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 2دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کی اپیلیں 2 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا،گزشتہ سماعت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کیا اور آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments