سندھ میں ریلوے اوور ہیڈ برجز تعمیر ،این او سیز 15روز میں جاری کیے جائیں:سینیٹ کمیٹی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے سندھ میں ریلوے کراسنگز پر اوور ہیڈ برجز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے زیر التوا این او سیز 15 روز میں جاری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے۔۔۔
معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے آئندہ اجلاس میں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ پاکستان ریلوے کے نمائندے نے بتایا کہ حیدرآباد، دیتھا، کوٹری، روہڑی اور حیدرآباد، ٹنڈو جام کے کلومیٹر 2/0-1 سمیت پانچ کیسز میں این او سیز زیر التوا ہیں، کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ این او سیز 15 روز کے اندر جاری کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments