پنجاب گروپ آف کالجز اور سسکو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
انٹرمیڈیٹ،اے لیول کے طلبہ کو آئی ٹی کے 11مختلف کورسز کروائے جائینگے سسکو طلبا کو ٹریننگ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دیگا ،حصول روزگار میں مدد ملے گی
لاہور(خبرنگار )پنجاب گروپ آف کالجز اور سسکو (CISCO)کے مابین گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت سسکو پنجاب کالجز کے طلبا کو ٹریننگ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دے گا جس سے طلبا کو حصول روزگار میں مدد ملے گی، سسکو ٹریننگ انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز کے طلبا کیلئے ہے ۔پنجاب گروپ آف کالجز کی طرف سے ہاجرہ افضل ،گروپ ڈائریکٹر اور CISCOکی جانب سے احمد ندیم ملک ، ڈائریکٹر سسکونے دستخط کئے ۔دونوں اداروں نے پاکستان میں آئی ٹی کلچر کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں درکار افرادی قوت مہیا کرنے کا اعادہ کیا، مفاہمتی یادداشت کے تحت پنجاب کالجز کے انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلبہ کو آئی ٹی کے 11 مختلف شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے کورسز کروائے جائیں گے ، ڈائریکٹر آئی ٹی پنجاب کالجز حاجرہ افضل نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب گروپ اپنے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سکلز دینا چاہتا ہے ، تاکہ وہ صرف روایتی تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں بھی مہارت حاصل کرکے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ڈائریکٹر احمد ندیم ملک نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل لیول کے کورسز ہیں اور ان کی سرٹیفکیشن بھی انٹرنیشنل ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments