اشتہاری کے ضمانتی بھائی کی جائیداد قرقی کا حکم درست قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)اشتہاری بھائی کی ضمانت مہنگی پڑ گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا 20 لاکھ کا مچلکہ ضبط اور 15 کنال سے زائد جائیداد قرق کرنے کا حکم درست قرار دے دیا۔
قتل کے اشتہاری ملزم کی عدالت میں پیشی یقینی نہ بنانے پر ضمانتی بھائی کو رقم ادا کرنا ہوگی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے ضمانتی بھائی خرم شہزاد کی فوجداری نظرثانی درخواست خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا،تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزم کے مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے پر ضمانتی مچلکہ ضبط کیا گیا۔،ضمانتی مچلکے کی ضبطی اور وصولی کی کارروائی دہری سزا کے زمرے میں نہیں آتی۔ اٹلی سے ڈی پورٹ ہو کر یونان میں زیرِ حراست ہونے کا مؤقف ضمانتی کو ذمہ داری سے بری نہیں کرتا،عدالتی حکم سے فائدہ حاصل کرنے والا اس کے ساتھ عائد ذمہ داری سے بھی انکار نہیں کر سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments