روس 2030ء تک مزید5 جوہری آبدوزیں بحری بیڑے میں شامل کریگا

روس 2030ء تک مزید5 جوہری  آبدوزیں بحری بیڑے میں شامل کریگا

ماسکو (اے ایف پی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی جوہری آبدوز ’پرم‘ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2030ء تک مزید5جوہری آبدوزیں بحری بیڑے میں شامل کی جائیں گی۔

شمال مغربی شہر سیوروڈونسک کے شپ یارڈ میں آبدوز پر بحری پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو جدید اور طاقتور جوہری آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی آبدوزوں میں تین یاسین ایم کلاس کی ہوں گی۔ یہ آبدوزیں دنیا کے کسی بھی سمندر میں خفیہ طور پر کارروائی اور مختلف اقسام کے کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...