نجومی کی تجویز پر لاٹری خرید کرانجنیئر بڑی رقم جیت گیا
ابوظہبی(نیٹ نیوز)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نجومی نے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے انجینئر کو ابوظہبی میں25 ہزار درہم کی لاٹری جتوا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ انجینئر اروندن نے ماہرِ علمِ نجوم کی تجویز پر لاٹری کا نمبر منتخب کیا جس کے نتیجے میں وہ متحدہ عرب امارات کی لاٹری کی قرعہ اندازی میں 25 ہزار درہم (تقریباً 18 لاکھ 81 ہزار سے زائد پاکستانی روپے )جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔انجینئر اروندن کیلئے یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ اپنی والدہ کے طبی اخراجات پورے کرنے کیلئے مالی وسائل کی تلاش میں تھے اوراب وہ بہت خوش ہیں۔خیال رہے کہ مذکورہ لاٹری کی نومبر کیلئے قرعہ اندازی میں اڑھائی کروڑ درہم کا بڑا انعام رکھا گیا ہے ، جس کے فاتح کا اعلان 3 دسمبر کو براہِ راست قرعہ اندازی کے دوران کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments