بلاول بھٹو کی آج اسلام آباد آمد متوقع، اہم ملاقاتوں کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مختصر دورے پر آج اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
جہاں ان کی حکومتی رہنما ئوں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متوقع ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور باہمی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ،ذرائع کے مطابق 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع کی ضرورت کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments