مہنگائی میں کمی کے باوجود آٹا،انڈوں سمیت20اشیا مہنگی،ٹماٹر،پیاز سستے

مہنگائی  میں  کمی  کے  باوجود  آٹا،انڈوں  سمیت20اشیا  مہنگی،ٹماٹر،پیاز  سستے

آٹا5.72، انڈے 4.36، مرغی4، باسمتی چاول 0.79، آلو 0.78دال چنا 0.57فیصد مہنگے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.11فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ادارہ شماریات

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ، اے پی پی)ملک میں ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.11 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق روزمرہ استعمال کی 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 23.92 فیصد، پیاز 21.27 فیصد، ایل پی جی 7.78 فیصد، پٹرول 2.48 فیصد، ڈیزل 1.99 فیصد، دال مسور 0.68 فیصد، چینی 0.24 فیصد، کیلے 0.12 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 0.12 فیصد کمی ہوئی۔اس کے برعکس آٹے کی قیمت میں 5.72 فیصد، سب سے کم آمدنی والے طبقے کے لئے بجلی کے نرخوں میں 5.43 فیصد، انڈوں میں 4.36 فیصد، مرغی 4.14 فیصد، لہسن 1.54 فیصد، باسمتی چاول 0.79 فیصد، آلو 0.78 فیصد، دال چنا 0.57 فیصد،ماچس 0.47 فیصد، سادہ ڈبل روٹی 0.44 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.24 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آمدنی کے لحاظ سے مختلف طبقات کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں ہفتہ وار بنیادوں پر ملا جلا رجحان رہا۔ 17732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لئے اشاریے میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 17733 سے 22888 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لئے اس میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...