انٹر کلب کرکٹ: فیصل جمخانہ اور لانڈھی فرینڈز کوارٹر فائنل میں
پاک کورنگی کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی، ملیر جمخانہ 3 وکٹوں سے ہار گئی, فیصل جمخانہ اور لانڈھی فرینڈز نے آل کراچی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاک کورنگی کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملیر جمخانہ کی ٹیم 3 وکٹوں سے ہار گئی۔ لانڈھی فرینڈز کے فہد اکبر نے نصف سنچری اسکور کی۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر پاک کورنگی نے 107 رنز بنائے، اشرف علی22 اور شہباز خان 18رنز بناسکے۔ محمد بلال نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں فیصل جمخانہ نے مطلوبہ ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ محمد بلال نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے32 اور ارسلان فراز 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیگ کے آخری میچ میں لانڈھی فرینڈز نے ملیر جمخانہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ ملیر جمخانہ 7 وکٹوں پر 136رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فہد اکبر نے 55رنز بنائے۔