فٹ بال ہیروز کی دنیا

فٹ بال ہیروز کی دنیا

ٹھنڈے مزاج کا فٹبالرمحمد عمر 1935میں گل محمد لین، لیاری میں پیدا ہوا۔13سالہ محمد عمر نے سب سے پہلے 1948میں قادری اسپورٹس لیاری کراچی سے اپنے فٹبال کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1953میں انہوں نے کراچی میونسپل کارپوریشن کلب جوائن کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (امتیاز نارنجا) تاج محمد جونیئر کی کپتانی میں 1954میں فرینڈز یونین کی جانب سے جنوبی ہند گئے۔جہاں ٹیم نے 17میچزکھیلے۔ 1956-60 میں وہ کلکتہ محمڈن کی جانب سے کھیلتے رہے ۔ 1956 میں محمد عمر پاکستانی ٹیم کے ہمراہ سری لنکا، ہانگ کانگ اور چین کے دورے پر گئے۔ سری لنکا کا کیخلاف 6میچز کھیلے۔ پانچ جیتے اور ایک برابر رہا۔ سنگاپور کے خلاف 4میچز کھیلے 2برابر رہے اور 2جیتے۔چین کے خلاف د ومیچز برابر اوردو میں شکست ہوئی۔1958میں ایشین گیمز ٹوکیو میں شرکت کی۔ جہاں پاکستان نے ویتنام اورچین سے میچز کھیلے۔ 1959میں برما جانے والی ٹیم کے بھی رکن رہے۔ 1960میں مردیکا فٹبال فیسٹول ملائیشیا میں شرکت کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔1961میں محمد عمر نے ڈھاکا کی وکٹوریہ کلب سے فٹبال لیگ کھیلنے کا معاہدہ کیا۔1962میں مردیکا کپ میں قومی ٹیم کے 13ویں کپتان کی حیثیت سے بازو بند باندھا۔ 1990میں محمد عمر کو صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 1971تا1974سندھ کے سلیکشن کمیٹی کے رکن رہے۔ 1971 تا 1985 کے ایم سی ٹیم کی کوچنگ کرتے رہے۔1957 میں سوئیڈن کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے منتخب کئے گئے۔ 1957ہی میں انہیں بیسٹ سینٹر فارورڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان کا یہ لیجنڈ اپنی زندگی کے آخری ایام میں انتہائی کسمپرسی کے عالم میں 21مارچ 2004 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں