فٹسال:ساحل محمڈن اور گلستان فرینڈز ٹاپ ایٹ میں

 فٹسال:ساحل محمڈن اور گلستان فرینڈز ٹاپ ایٹ میں

عرفان میموریل اورجھولے لعل ناکام، مسلم اسٹار بھی کوارٹر فائنل کھیلے گی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ساحل محمڈن کورنگی نے عرفان میموریل (گرین) لانڈھی کو پانچ، صفر کی یک طرفہ شکست سے دو چار کرکے آل کراچی فرینڈشپ فٹسال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ محمد یونس نے دو، جعفر، شبیر، محمد امین نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔ گلستان فرینڈز ایف سی کورنگی کے زیراہتمام کورنگی ساڑھے پانچ پر مسلم اسٹار لانڈھی کو ناصر اسپورٹس کورنگی کیخلاف پانچ، دو کی آسان فتح حاصل ہوئی۔ بلال نے دو، ایاز، جان عالم اور نورالبشر نے فاتح ٹیم کیلئے گول اسکور کئے۔ جنید اور سلمان نے ناصر اسپورٹس کے خسارے کو کم کیا۔ میزبان گلستان فرینڈز جونیئر کو جھولے لعل ایف سی چنیسر گوٹھ کے مقررہ وقت میں گراؤنڈ نہ آنے پر فاتح قراردے کر کوارٹر فائنل کھیلے کا حقدار قراردے دیا گیا۔ ریفری ابرارحسین اور ندیم انصاری جبکہ میچ کمشنر محمد حسین اور ایچ ایم حنیف تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں