آل سندھ فٹبال:بلال فرینڈز اور کراچی ککرز کا سفر جاری

آل سندھ فٹبال:بلال فرینڈز  اور کراچی ککرز کا سفر جاری

آل سندھ گولڈن جوبلی ینگ آزاد فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ بلال فرینڈز لانڈھی نے گلشن اتحاد کونگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل سندھ گولڈن جوبلی ینگ آزاد فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ بلال فرینڈز لانڈھی نے گلشن اتحاد کونگی سو کواٹرز کو 1-1کی برابری کے بعد ٹائی بریکر پر 3-4سے شکست دے دی۔ مقررہ وقت میں بلال فرینڈز کیلئے ایاز خان اور گلشن اتحاد کی جانب سے عبداﷲ نے اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں عثمان شہید کو 0-2کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود مقررہ وقت میں 3-2کی شکست کا سامنا رہا۔ بلال فرینڈز کو پہلے ہاف میں وسیم گل اور محمد آصف کے ذریعے 0-2کی سبقت حاصل ہوئی۔ وقفہ کے بعد محمد امین نے فیصلہ کن گول داغ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں