فٹبالر زکی گرلز فرینڈز اور بیگمات میں مقابلہ حسن جاری
فرنچ ڈیفینڈرکی اہلیہ لڈوائن اور گوٹزے کی گرل فرینڈ این کیتھرن برومل سب سے آگے
برازیلیا(سپورٹس ڈیسک )برازیل میں جن لوگوں کی دلچسپی فٹبال کے کھیل میں نہیں ہے ان کے لیے میدان سے باہر بھی بہت کچھ ہے ،فٹبالرز کی گرل فرینڈز اور بیگمات میں حسن کا ایک مقابلہ جاری ہے جس میں وہ ایک دوسرے سے زیادہ خوبصورت نظر آنے میں لگی ہیں، بہرحال اس مقابلہ حسن میں فاتح کے لئے کوئی ٹرافی نہیں رکھی گئی ہے ۔انگلینڈ، اٹلی اور سپین کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کے نتیجے میں مقابلہ مختصر ہوتا جا رہا ہے اب اہم مقابلہ فرانسیسی ڈیفینڈر بکاری سگنا کی اہلیہ لڈوائن کیڈری اور ماریو گوٹزے کی ماڈل گرل فرینڈ این کیتھرن برومل کے درمیان ہے ۔اس مقابلے میں یولانتھے شنائیڈر کباو بھی شامل ہیں ،وہ ڈچ اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ ہیں اور وہ ہالینڈکی فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر ویزلی شنائیڈر کی بیگم ہیں۔برازیل کے معروف کھلاڑی نیمار کی گرل فرینڈ برونامارکوئنز اس مقابلے میں شریک نہیں ہیں۔ برونا مارکوئنزٹی وی اداکارہ ہیں۔