بھارتی ایتھلیٹ دیپا کرماکر کا اعزاز
دیپا کرماکر اولمپک والٹ آرٹسٹک جمناسٹکس کے اپرنٹس فائنلز میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئی ہیں
ریو ڈی جنیرو (اسپورٹس ڈیسک) دیپا کرماکر اولمپک والٹ آرٹسٹک جمناسٹکس کے اپرنٹس فائنلز میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو کوششوں سے 14اعشاریہ آٹھ پانچ صفر پوائنٹس حاصل کر کے آٹھویں پوزیشن سے یہ کارنامہ انجام دیا۔