پی سی بی کوروناوائرس کے منفی اثر ات کے باوجو د مالی نقصان سے بچ گیا
کورونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالیات مستحکم ہیں جسے تجارتی معاہدوں کی مد میں کسی بھی طرح مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)واضح رہے کہ 16 مارچ سے پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں اور پی ایس ایل کے قبل وقت اختتام کے بعد پاکستان ون ڈے کپ اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز بھی ملتوی کی جا چکی ہے البتہ 12سے 14 ماہ کے عرصے میں پی سی بی کی مالیات مستحکم رہیں گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی پانچ سالہ براڈکاسٹنگ ڈیل اور کٹ کی سپانسر شپ اپنے اختتام کے قریب ہے لہٰذا پی سی بی کو ان تجارتی معاہدوں کے حوالے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ۔