شاہد آفریدی کی آل ٹائم الیون میں کوہلی اور دھونی جگہ بنانے سے محروم

شاہد آفریدی کی آل ٹائم الیون میں کوہلی اور دھونی جگہ بنانے سے محروم

سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم الیون کا اعلان کردیا جس میں صرف ایک بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو جگہ دی گئی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) جبکہ ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کو نظر انداز کردیا گیا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی منتخب کردہ ٹیم میں صرف ان کھلاڑیوں کو قابل غور سمجھا جو کیریئر کے دوران ان کیساتھ یا خلاف کھیلے تاہم ان کے حتمی گیارہ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم الیون میں سعید انور،ایڈم گلکرسٹ،رکی پونٹنگ،سچن ٹنڈولکر،انضمام الحق،جیک کیلس،راشد لطیف،وسیم اکرم،شین وارن،گلین میک گرا اور شعیب اختر کو شامل کیا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو ان کی حقیقی پوزیشن اوپننگ کے بجائے نمبر چار کیلئے منتخب کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں